پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے ہندوستان و پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کا عمل متاثر ہوا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دوبارہ بحال ہونے کی
امید پیدا ہوگئی تھی لیکن گزشتہ دو جنوری کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعدہندوستان نے مجوزہ بات چیت کو روک دیا۔
اس سال جنوری کے وسط میں دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سکریٹری سطح کی مذاکرات ہونی تھی لیکن حملے کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا